ابنا: ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق عرب ملکوں میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک ادارے نے جی ایٹ کے رکن مملک خصوصا امریکہ اور برطانیہ سے کہا کہ وہ بحرین تیونس اور سعودی عرب کے حکومت مخالفین کو بھی ہتھیار اور دیگر وسائل فراہم کریں تاکہ ان ملکوں کے عوام جلد ازجلد ڈکٹیٹر حکومتوں سے چھٹکارا پا سکیں۔مذکورہ ادارے کے ترجمان نے کے مطابق جس طرح شام میں حکومت مخالف گروپوں کو ہتیار اور مواصلاتی وسائل فراہم کئے جا رہے اسی طرح بحرین کے حکومت مخالفین کو بھی مہیا کئے جائیں جو گذشتہ کئی برسوں سے خالی ہاتھوں آمریت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے اس ادارے کے ترجمان نے مزید کہا کہ تیونس اور سعودی عرب کے عوام اور حکومت مخالف گروہ کو بھی جلد از جلد مسلح کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ ان ملکوں عوام ڈیموکریسی کے زیر سایہ آزادی کا مزہ لے سکیں۔واضح رہے کہ جی ایٹ ممالک کے درمیان شام کے حکومت مخالفین کو مسلح کئے جانے کے مسئلے پر اختلاف کے باجود امریکہ اور برطانیہ نے مسلح گروپوں کوہتیار فراہم کئے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جون 2013 - 19:30
News ID: 431032
عرب ملکوں میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک ادارے نے جی ایٹ کے رکن مملک خصوصا امریکہ اور برطانیہ سے کہا کہ وہ بحرین تیونس اور سعودی عرب کے حکومت مخالفین کو بھی ہتھیار اور دیگر وسائل فراہم کریں تاکہ ان ملکوں کے عوام جلد ازجلد ڈکٹیٹر حکومتوں سے چھٹکارا پا سکیں۔